کرونا،بلاول کی ہدایت پرپی پی کا عیدالفطرسادگی سے منانے کا اعلان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز کے چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے خطرناک کرونا وباء کے باعث عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کرونا وباکے پھیلنے کے شروع میں ہء چیرمین بلاول بھٹو نے واضح موقف اپنایا تھا کہ انسانیت کا بچاؤ معیشت سے ازحد ضروری ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماوں کو شاپنگ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کارکن اور عہدیداران عید پر کسی قسم کی شاپنگ نہیں کریں گے جبکہ عید نماز بھی گھروں میں پڑھیں گے نیر بخاری نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہجوم میں جاکر شاپنگ کرنے سے مکمل گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ایک حقیقت ہے انسانیت بچانے کیلئے زمہ داری کا عملی مظائرہ کرنا لازمی ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ کرونا وبا سے بچاؤ صرف سماجی فاصلہ اور میل جول سے اجتناب ہے انہوں نے کہا کہ احتیاط اور احتیاط ہی بچت کا واحد راستہ ہے نیر بخاری نے عوام سے اپیل میں کہا ہے کہ لاک ڈاون کھلنے کو وائرس کا خاتمہ نہ سمجھا جائے