راولپنڈی میں کرونا کے مزید 16مریض صحتیاب،گھروں کو روانہ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کوروناکے شکار مریض تیزی سے کورونا کو شکست دینے لگے ہیں ،گزشتہ روزمزید16 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ کر دئے گئے ہیں،زرائع کے مطابق راولپنڈی یورالوجی انسٹی ٹیوٹ سے مزید16کورونامریض صحتیاب ہونے سے ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 436 ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق اس وقت کورونا پازٹیو کے 205مریض زیر علاج ہیںتاہم 4 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے ،کورونا مریضوں کی اکثریت کی حالت بہتر ہے اورمتعدد مزید مریض صحت یابی کے قریب ہیں۔دوسری جانب شہر بھر میں لاک ڈائون میں نرمی کے باعث حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے ،متعدد شہری بغیر ماسک کے بازاروں میں خریداری کرتے نظر آئے جبکہ کچھ شہریوں نے تو یہاں تک کہنا شروع کر دیا ہے کہ کورونا وائرس اب ختم ہو چکا ہے پاکستان میں لٰہذا اب احتیاطی تدابیر صرف نفسیاتی سکون کے لئے کر رہے ہیں ،جبکہ لاک ڈائون میں نرمی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔