لیبیا، مشرقی فوج کا ترپولی میں محفوظ علاقہ بنانے کا اعلان
ترپو لی(شِنہوا)لیبیا کے مشرق میں قائم فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران ترپولی میں عوام کے لئے محفوظ علاقہ بنائیں گے تاہم ان کے مخالفین نے ان پر اپنی بات پر قائم نہ رہنے کاالزام عائد کردیاہے۔مشرق میں موجود فوج کے ترجمان احمد المصمری نے بدھ کے روز بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران اور عید الفطر سے قبل رشتہ داروں اور دوستوں کے گھر جانا رواج ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ خوشی کے موقع پر تعطیلات کے دوران لوگوں کی مشکلات کم کی جا سکیں اور ترپولی کے شہریوں کو اپنے رسم ورواج منانے کا موقع ملنا چاہیے۔ اس لییہم نے فیصلہ کیاکہ ترپولی میں ہر محاذ سے اپنی افواج کو 2سے 3کلومیٹر پیچھے ہٹا لیا جائے گا اور اس طرح ایک محفوظ علاقہ بنایاجائے گا۔فوج نے کہاکہ بدھ کے روز دن 12بجے (2200جی ایم ٹی)افواج پیچھے ہٹالی جائیں گی،انہوں نے یواین حمایت یافتہ حکومتی فوج کو بھی اس پر عمل کرنے کاکہاہے۔تاہم یواین کی حمایت یافتہ حکومت نے مشرق میں موجود فوج پر الزام عائد کیاہے کہ فوج کی جانب سے اعلان کے تھوڑی دیر بعد ہی انہوں نے ترپولی کے رہائشی علاقہ پر میزائل داغا دیا تھا۔