برطانوی وزیراعظم کا کرنل ٹام مور کو ’سر‘ کا خطاب دینے کا اعلان
لندن (نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے 3کروڑ 30 لاکھ پائونڈ جمع کرنیوالے کرنل ٹام مور کو ’سر‘ کا خطاب دینے کے لیے نامزد کیا ہے۔کرنل ٹام مور نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی 100ویں سالگرہ پرلان کے 100چکر لگاکر فنڈز اکٹھے کئے تھے۔