صوبائی حکومتوں کو اشیا ضروریہ مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل پرائس مونیٹرنگ کمیٹی نے تما م متعلقہ حکام اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو اشیاء ضروریہ مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو مربوط بنائیں ،کمیٹی نے مسابقت کمیشن کو ہدائت کی کہ وہ مسابقت مخالف طریقوں کے استعمال پر نظر رکھے ،کمیٹی نے ٹڈی دل کے خلاف نظر رکھنے کے لئے جامع منصوبے پر بھی زور دیا ،کمیٹی کو اجلاس سیکرٹری فنانس کی صدارت میں ہوا،کمیٹی کو بتیا گیا کہ اپریل میں سی پی آئی میں 0.8فی صد کی کمی آئی،عالمی قیمتون مین بھی کمی کا رجحان ہے جس کا اثر ملکی مارکیٹ پر بھی ہو گا ،اجلاس میمیںبتایا گیا کہ ایس پی آئی میں0.01 فی صڈ کا اضافہ ہوا ہے ،صوبہ سندھ کے نے کہا کہ قیمتوں پر نظر رکھی جا رہی ہے ،رمضان مین49ہزار سے ذائد یونٹوں کو چیک کیا گیا اور منفع خوری پر8ہزار902دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا گیا جو15.717ملین روپے تھا،پنجاب کے نمائندے نے کہا کہ 4لاکھ سے ذائد انسپکشنز کی گئیں ،51ہزار سے ذائد دکانداروں کو 15.7ملین روپے جرمانہ کیا گیا اجلاس مین کرونا وبا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔