اسلام آباد،شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کرڈالا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایک شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا دوسرے نے بیوی سے لڑائی ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر اقدام خود کشی کرڈالاتھانہ کھنہ کو جمیل اختر نے بتایا کہ ملزم قاسم اقبال نے سوہان میں گھریلو جھگڑے پرا پنی بیوی اور مدعی کی بہن عائشہ بی بی کو تشدد کرکے قتل کردیا ہے تھانہ لوہی بھیر کے سب انسپکٹر متین چوہدری نے استغاثہ دیا کہ ملزم نعمان نے بیوی سے جھگڑے پر خود کو گولی مار کر اقدام خود کشی کیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔