راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،35 گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں ، جواریوں ، پتنگ بازوں ، پتنگ فروشوں ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں ، منشیات فروشوں ، سماج دشمنوں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا 35 دھر لئے گئے تھانہ آراے بازار پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے اور جوئے کی محفل سجانے پر قیصر،عمر فاروق، ثاقب، غلام عباس، عامر، عدنان،عاطف اور قاسم کوگرفتارکرکے25ہزار 980روپے کی نقدی ،8 موبائل فون اورآلات قمار بازی برآمدکرلئے تھانہ صادق آبا دپولیس نے کیٹیگری بی کے3اشتہاری گرفتارکر لئے پولیس نے کیٹیگری بی کے3اشتہاری محمد فیاض ،ظہیر عرف بھولا اورشاہد خان کوگرفتارکرلیاجو سال 2019سے صادق آباد پولیس کومطلوب تھے دریں اثنا تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے عمران ،خاور ایوب ،عبداللہ ،مصطفی،سلمان خان اورتیمور کو گرفتارکرکے6پستول مع ایمونیشن برآمدکرلیا جبکہ تھانہ جاتلی پولیس نے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے ضیغم عباس کوگرفتارکرکے1پستول مع ایمونیشن برآمدکرلیاادھر تھانہ ریس کورس پولیس نے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے احمد کوگرفتارکرکے پستول برآمدکرلیاتھانہ پیرودھائی پولیس نے منشیات فروش بلاول تاج سے2کلو150گرام چرس،منشیات فروش شاہ زیب سے1کلو670گرام چرس ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش ریاض سے1کلو470گرام چرس اورتھانہ ویسٹریج پولیس نے منشیات فروش دانش سے1کلو100گرام چرس برآمدکرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے عمران سے240گرام چرس،ندیم سے 260گرام چرس ،تھانہ صادق آبا دپولیس نے حق نواز سے5 لیٹرشراب،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ثاقب حیات سے5لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ثاقب سے پستول30بورمع5روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عرفان سے پستول 30بورمع 3روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے نیاز شاہ سے پستول30بورمع3روند،تھانہ وارث خان پولیس نے محر م شاہ سے 25 روند30بور برآمد کرلئے ادھرتھانہ گوجرخان پولیس نے پتنگ فروش خورشیدسے770پتنگیں اور9ڈوریں،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عبداللہ ،مجاہد خان،انیق ،فیصل محمود ،وقاص اقبال ،شاہد،مراد اوربخت محمد سے 15پتنگیں اور8ڈوریں،تھانہ سول لائن پولیس نے نعمان سے20پتنگیں اور3ڈوریںجبکہ تھانہ بنی پولیس نے اویس اورمحمد اتحاج سے 10پتنگیں برآمدکرلیں۔