متحدہ امارات، غیر ملکیوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہوگی
ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس کے باعث اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے تھے، یکم جون سے واپس آ سکتے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ’ڈبلیو اے ایم‘ نے وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل اْن کی محفوظ واپسی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔