کھلے پانیوں میں ایرانی جہازوں نے قریب آنے کی کوشش کی تو جوابی حملہ کردینگے: امریکہ کی دھمکی
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب آنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرب ٹی وی کیمطابق امریکی نیول فورس کی طرف سے ایرن کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی جنگی جہازوں سے 100 میٹر کا فاصلہ رکھے۔ اگر ایرانی کشتیاں اور جہاز ایک سو میٹر کی حد عبور کرکے قریب آنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں سخت قانونی اور دفاعی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ نئی وارننگ امریکی فوج کی دفاع اور جنگ سے متعلق حکمت عملی میں تبدیلی کی عکاسی نہیں کرتی۔قبل ازیں خبر رساں ادارے رائیٹرز نے بتایا کہ امریکی نیوی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے جہازوں اور کشتیوں نے سمندر میں موجود امریکی جہازوں کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔