اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کیخلاف سماعت بغیر کارروائی 17 جون تک ملتوی
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بغیرکارروائی 17جون تک ملتوی کردی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پرسماعت کی ۔