حکومت کرونا کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ،عید پرگلے ملنے سے گریز کریں:اعجاز شاہ
ننکانہ صاحب(نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرونا کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر کرونا پر قابو نہیں پاسکتے۔ احتیاط سے ہی کرونا سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔ عید پر گلے ملنے سے گریز کریں۔