پھل سبزیوں کے نرخ بدستور آسمان پر‘ دکانداروں کی من مانیاں جاری
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں دکانداروں نے گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی۔ سرکاری نرخنامے میں آلونیا کچا چھلکا اول کی قیمت 10روپے کمی سے56روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 62سے65روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی۔ پیاز درجہ اول 35روپے کی بجائے50سے 55روپے، ٹماٹر درجہ اول22روپے کی بجائے38روپے، لہسن دیسی145کی بجائے200، ادرک تھائی لینڈ250روپے، ادرک چائنہ315کی بجائے 410روپے، کھیرا ‘ سبز مرچ اول50کی بجائے65، شملہ مرچ30کی بجائے45سے 50، گھیا‘ مارکیٹ میں لیموں چائنہ 420روپے پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول240کی بجائے320روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 200کی بجائے240روپے، سیب سفید اول160کی بجائے210، خوبانی پیلی 210کی بجائے 270روپے، کیلا اول درجن 170کی بجائے200سے 210روپے، کیلا دوئم درجن140کی بجائے180روپے، سٹرا بری اول125کی بجائے170روپے، سٹرا بری دوئم 64کی بجائے 70روپے، کھجور ایرانی250کی بجائے 300سے 320، کھجور اصیل اول220کی بجائے خوبانی سفید 235روپے کی بجائے 300، تربوز فی کلو 20کی بجائے23سے25روپے، لوکاٹ 110روپے، سپیشل آڑو190کی بجائے 240سے 250روپے، گرما64کی بجائے70روپے، فالسہ 145کی بجائے 170سے 180، آم سندھڑی‘ 150کی بجائے 190، آم سہارنی115کی بجائے 130سے 140روپے، آم دوسہری 145کی بجائے 170روپے اور چیکو 125کی بجائے 170روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 2 اضافے سے 262 روپے‘ زندہ برائلر مرغی 2 روپے اضافے سے 181 روپے جبکہ فاری انڈوں کی قیمت 95 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔