جج ویڈیو کیس‘ ملزموں نے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) جج ویڈیوکیس میں ملزموں کی جانب سے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔ بدھ کو جج ویڈیو کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جج انسداد دہشت گردی عدالت راجا جواد عباس نے سماعت کی۔