کرونا: پیپلز پارٹی نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے خطرناک کرونا وباء کے باعث عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے پھیلنے کے شروع میں ہی چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح موقف اپنایا تھا۔