نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار‘ ای سی سی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائیگا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزرات تجارت کی جانب سے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ نئی پالیسی آخری مراحل میں ہے جو پہلے اکنامک کوآرڈینیشن کمیشن( ای سی سی) سے منظور ہوگی جس کے بعد اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔