جاپان حکومت کا مالی مشکلات کے شکار طلباء کی نقد اعانت کرنے کا فیصلہ
ٹوکیو(اے پی پی) حکومتِ جاپان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مالی مشکلات کے شکار طلباء کو نقد اعانت فراہم کرے گی۔کابینہ نے ایسے طلباء کو تقریباً ایک لاکھ ین یا تقریباً 930 ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی جْزوقتی ملازمتوں سے آمدنی کاروباری ادارے بند ہو جانے کی وجہ سے کم ہو گئی ہے۔