Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
  • امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں تقریب، صدر جوبائیڈن کی خصوصی شرکت
  • عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے:عثمان بزدار
  • چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو، امریکا
  • عوام کے محافظوں نے ایک اور بے گناہ کی جان لے لی

نیا مالی بجٹ اور زرعی شعبہ کی ترجیحات

May 21, 2020 6:51 AM, May 21, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نیا مالی بجٹ اور زرعی شعبہ کی ترجیحات

نئے مالی بجٹ برائے سال 2020-21 کی آمد آمد ہے ہر شعبے کے تجزیہ نگاروں ، اہم ملکی تنظیموں اور ماہرین کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ کے حوالے سے سفارشات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی کورونا کی مہلک وباء کے باعث بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، غربت اور فاقہ کشی پر قابو پانے کیلئے اپنے غذائی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے پر آئندہ سال کے ترقیاتی منصوبوں میں اولین ترجیح دینا ہوگی ، بالخصوص ایسی صورتحال میں کی کہ گزشتہ سال کے اقتصادی سروے کے مطابق زرعی شعبہ کی شرح نمو 3.8فیصد کے مقررہ ہدف سے گر کر 0.85 فیصد تک تنزلی کا شکار ہوئی۔گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شعبہ زراعت کی ترقی اور کسان کی آسودہ حالی کیلئے اربوں روپے کے زرعی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال میں کھادوں پر 37ارب روپے کی سبسڈی ، زرعی قرضوں کے مارک اپ میں کمی کیلئے 88ارب روپے کی زر تلافی، کپاس کے بیجوں اور سفید مکھی کو تلف کرنے کی پیسٹی سائیڈز پر 31ارب روپے سبسڈی اور ٹریکٹروں پر عائد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کیلئے 25ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جو بلاشبہ موجودہ حکومت کا کسان اور شعبہ زراعت کی خوشحالی کیلئے بڑا قابلِ تحسین اقدام ہے ۔تاہم زرعی ماہرین اور کسان تنظیموں کا مطالبہ یہ ہے کہ زرعی پیداوار کو سنبھالا دینے کیلئے ایک آدھ سال کیلئے ایسا عبوری اقدام کافی نہیں۔ ہمیں ترقیاتی منصوبوں میں شعبہ زراعت کو نظر انداز کرنے کی روش ترک کر کے اس شعبہ کو اولین ترجیحات میں اہمیت دلوانا ہو گی۔ ہمیں پیداواری لاگت کم کر کے بھارت، چین، ترکی، ملائیشیا، برازیل اور دیگر بیشتر ممالک کی طرح ہر سال زرعی مداخل پر باقاعدگی سے سبسڈی دینا ہو گی۔ ہمیں اپنے کسان کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے بھارت جیسے ازلی دشمن کی زرعی اجناس کو درآمد کرنے سے گریز کرنا ہو گا۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے زرعی تحقیق کے اداروں کو زیادہ وسائل فراہم کرنے کے علاوہ زرعی تحقیق کو سرکاری و نجی شعبے کے مابین اشتراک کو مزید مربوط بنانا ہو گا۔ ہمیں جدید زرعی ٹیکنالوجی کو کسان کے کھیت تک موثر انداز میں منتقل کرنے کیلئے ضلعی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بہتر بنانا ہو گا۔ ہمیں افغانستان سمیت زرعی اجناس کی بھارت کے ہاتھوں کھوئی ہوئی 40 فیصد بیرون ممالک منڈیوں کو دوبارہ حاصل کرنے اور عالمی مارکیٹ میں بہتر مقام بحال اور برقرار رکھنے کے اقدامات کرنا ہونگے۔ ہمیں زرخیز زرعی رقبوں پر اندھا دھند ہائوسنگ و صنعتی تعمیرات کو روکنے کیلئے جلد از جلد قانون سازی کر کے انہیں بنجر و بے آباد رقبوں تک محدود کرنا ہو گا۔ ہمیں آبپاشی کیلئے پانی کی کمی کو دور کرنے اور سیلابوں کی شدید تباہی سے بچنے کیلئے ، پن بجلی سے سستی بجلی پیدا کرنے، اور سمندر برد ہونے والے کثیر میٹھے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے بڑے چھوٹے ڈیمز کی جنگی بنیادوں پر تعمیر کو اہمیت دینا ہو گی۔ پانی کی تیزی سے واقع ہونے والی کمی دہشت گردی سے زیادہ ہولناک ہو سکتی ہے۔ ہمیں زیر زمین پانی کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی سطح کو سنبھالا دینے کیلئے بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے کثرت سے جھیلیں، تالاب اور منی ڈیمز بنانا ہونگے۔ ہمیں چین جیسے عظیم دوست ملک سے اڑھائی تا تین کروڑ ایکڑ سیم تھور زدہ رقبہ کی بحالی، سمندری اور زیر زمین کھارے پانی کو آبپاشی کیلئے میٹھا بنانے کی ٹیکنالوجی اور چھوٹے کسانوں کی خوشحالی کیلئے چین کی تین ایکڑ مشترکہ کھیتی باڑی کے ماڈل کو اختیار کرنے میں معاونت حاصل کرنا چاہیے۔ ہمیں زرعی فصلوں اور دودھ کی 30 تا 40 فیصد پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے برازیل کے زیروھنگر پروگرام اور چینی و ملائیشین ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنا ہو گا۔ہمیں تصدیق شدہ بیج کے استعمال کو ترقی یافتہ اور بیشتر ترقی پذیر ممالک کے تناسب سے بہتر بنانے کے اقدامات کرنے کیساتھ غیر معیاری و ناقص بیج کی فروخت پر سخت قوانین لاگو کر کے قابو پانا ہو گا۔ ہمیں کسان کو ان کی زرعی پیداوار کا معقول معاوضہ دلانے کیلئے چین، بھارت، ترکی، برازیل و دیگر ممالک کی طرح متعلقہ صنعتوں اور بنکوں کا کنشوزشیم بنا کر زرعی اجناس کی مارکیٹنگ کا موثر نظام قائم کرنا ہو گا۔ ہمیں چھوٹے کسان کو خوشحال بنانے کیلئے اسے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی غرض سے کھیتی باڑی کے علاوہ لائیوسٹاک، پولٹری، فشریز اور چھوٹی گھریلو صنعتوں کے قیام کیلئے عملی و فنی تربیت کے ساتھ بلاسود یا آسان شرائط کے زیادہ سے زیادہ قرضے فراہم کرنا ہوں گے۔ ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فصلوں کی نئی زوننگ تشکیل دیکر اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا ہمیں کپاس کے رقبہ پر گنے، مکئی اور چاول کی بڑھتی ہوئی کاشت پر قابو پانا ہو گا۔ ہمیں زرعی اجناس کی مقامی ٹریڈنگ و ایکسپورٹ میں مڈل مین پر انحصار کم کرنا ہو گا۔ ہمیں سیڈ و پیسٹی سائیڈز ایکٹ پوری طرح نافذ نہ ہو سکنے میں صوبائی و وفاقی حکومتوں کے مابین تضادات کو فی الفور ختم کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

٭…٭٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے, حماد اظہر

    Jun 12, 2020 | 17:24
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • آئندہ مالی سال کیلئے465 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ...

    Jun 20, 2020 | 19:39
  • آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا

    Jun 12, 2020 | 10:00
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

    Jan 21, 2021 | 13:04
  • امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں تقریب، صدر ...

    Jan 21, 2021 | 13:01
  • عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے:عثمان بزدار

    Jan 21, 2021 | 12:54
  • چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو، امریکا

    Jan 21, 2021 | 12:42
  • عوام کے محافظوں نے ایک اور بے گناہ کی جان لے لی

    Jan 21, 2021 | 12:40
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    الٹے ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے: شہباز شریف

  • 3

    ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ ...

  • 4

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے پر افسوس کااظہار

  • 5

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group