آخری عشرے کے باقی ایام میں خوب عبادات کی جائیں: قاری عثمان
کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاکہ شہری رمضان المبارک کے آخری عشرے کے باقی ماندہ ایام میں خوب عبادات کریں۔ مساجد کمیٹیاں مسلمانوں کی سہولت کیلئے طاق راتوں میں مساجد کو کھول دیں۔ علماء کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمعتہ الوداع، طاق راتوں اور عید الفطر کی نماز میں احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھا جائے۔ سندھ حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے چند ایام کی نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ وہ پیر کالونی،گلشن غازی، فرنٹئیر کالونی میں ختم قرآن کریم کی تقاریب اور ہاکس بے ماڑی پور، جامعہ افضل العلوم گلستان جوہر میں دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ قاری محمدعثمان نے کہاکہ اب جبکہ رمضان المبارک کے صرف چند دنوں کی مبارک ساعات باقی رہ گئی ہیں حکومت کو چاہیئے