مکرمی! لوگ بار بار 8070-8171 پر اپنی امداد کے منظوری کے لئے رابطہ کرتے ہیں۔ ہر مرتبہ ان کے بیلنس سے 8 روپے کاٹے ہو جاتے ہیں۔ مگر جواب آتا ہے ابھی جانچ پڑتال جاری ہے۔ یہ عمل دو ماہ سے شروع ہے اس عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔ جن لوگوں کی رقم ڈاکخانہ میں یا قومی بچت کے دفتر میں جمع ہے ان کا ڈیٹا نادرا کے پاس نہیں ہے۔ اس طرح کافی غیر مستحق لوگ امداد وصول کر رہے ہیں۔ میرے علاقے میں لوگ کاروں میں امداد لینے آ رہے ہیں۔ احساس پروگرام میں جن لوگوں کو مستحق قرار دیا جا رہا ہے ایک ہی گھر کے 6 آدمی بھی شامل ہیں۔ ان کا گھرانہ نمبر مختلف ہونے کی وجہ سے احساس پروگرام مکمل ہونے پر جس طرح 8 لاکھ افراد غیر مستحق قرار پائے اب اس پروگرام میں بھی کافی لوگ غیر مستحق قرار پائیں گے۔ (ظہیرانجم تبسم …جی پی او خوشاب)
خطِ غربت کی جانب بڑھتے ایک کروڑ انسانوں کا مستقبل؟۔
Apr 16, 2024