لاڑکانہ: آوارہ کتوں کا راج، ایک ہی دن میں 22 افراد کو کاٹ لیا
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں کا راج، ایک ہی روز میں 22 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر لہو لہان کردیا، متاثرین اسپتال منتقل، سینٹر انتظامیہ کا متاثرین کو ویکسین فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں کا راج برقرار ہے جہاں آئے روز متعدد افراد کو کاٹنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جہاں آوارہ کتوں نے ایک ہی روز میں 22 افراد جن میں 10 بچے، ایک خاتون اور 11 مرد کو کاٹ کر لہولہان کردیا، زخمیوں میں لاڑکانہ کے 16، رتوڈیرو کے 5 اور باقرانی کا ایک شخص شامل ہے جنہیں ورثہ کی جانب سے چانڈکا اسپتال میں قائم اینٹی ربیز سینٹر لایا گیا جہاں سینٹر انتظامیہ کی جانب سے تمام متاثرین کو ویکسین فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔