سکھر پولیس کی کارروائی‘ موبائل چھیننے اورچوری کرنے والا گروہ گرفتار
سکھر( بیورو رپورٹ)سکھر پولیس کی کارروائی، موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کے دوملزمان گرفتار، 21 مسروقہ موبائل فون برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق سکھر پولیس نے ایک اطلاع پر اے سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے واری تڑ میں کاروائی کرتے ہوئے سکھر شہر میں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان شفیع اور نوید کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 21 سے زائد مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے بعدازاں ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے اپنے دفتر میں تمام مسروقہ موبائل فون ان کے مالکان کے حوالے کردیئے ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کا گروہ ایک عرصے سے علاقے میں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتیں کرتا آرہا تھا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سکھر پولیس کاکچے میں جرائم پیشہ عناصر ، ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ،کمین گاہیں تباہ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق سکھر پولیس ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں تیسر ے روز بھی باگڑجی کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف عملہے آپریشن کے دورا ن پولیس نے ڈاکوؤں کے بند مورچے، کمین گاہیں تباہ کر کے علاقے میں مزید پکٹس قائم کر کے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلز و دیگر سامان برآمد کیا ہے آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ سکھر پولیس کی موثر حکمت عملی کے تحت جاری آپریشن کے دوران، پولیس پکٹس و پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ، ملزمان کی نقل و حرکت پہ کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔