قاضی احمد کے قریب کار ٹرالر سے جا ٹکرائی ماں بیٹا جاں بحق، 2 افراد زخمی
قاضی احمد( نامہ نگار) قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر واقع کریم آباد اسٹاپ پرتیزرفتار کار ٹرالر سے پیچھے سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق کراچی سے سکھر کی طرف جانے والی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ماں 50 سالہ مسمات شاہین گل میمن اور اس کا بیٹا 25 سالہ نوجوان عامر گل ولد نظام دین میمن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد سلمان گل میمن اور عبدالحبیب میمن شدید زخمی ہو گئے جنہیں نواب شاہ اسپتال داخل کردیا گیا ہے حادثے کا شکار ہونے والی کار سوار میمن فیملی کراچی سے سکھر عید منانے کے لئے جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔