رکشے اور موٹر سائیکل میں ٹکر‘2 افراد زخمی
ڈگری(نامہ نگار) ڈگری کے قریب صوفی آباد اسٹاپ پر چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد گوٹھ الھڈنو کھوکھر کے رہائشی چنگچی رکشہ میں سوار غلام حسین کھوکھر اور موٹر سائیکل سوار جھڈو کے رہائشی نثار ولد ممتاز پٹھان زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔