کشمور کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی
کشمور (نا مہ نگار)سٹی پارک کشمور کے قریب ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. ہوٹل میں پڑی بڑی ایل ای ڈی، ریسیور سمیت ہوٹل کا تمام فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا. . فائر کی گاڑی پانی و پریشر کم ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ناکام. آگ کی تپش نے لوگوں کو قریب نہ جانے دیا۔