سالانہ سینکڑوں مستحقین میں رمضان و عید پیکج تقسیم کرتے ہیں، امریز حیدر
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بانی و چیئرمین حیدر ویلفیئر ٹرسٹ رجسٹرڈ بابائے پوٹھوہار خادم دربار عالیہ کلیام شریف ملک امریز حیدر نے ارکان حیدر ویلفیئر ٹرسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جس طرح کرونا کے لاک ڈاؤن، رمضان پیکج اور اب عید پیکج اپنی مدد آپ کے تحت انتہائی رازداری اور غرباء کی عزت نفس قائم رکھتے ہوئے ان کی دہلیز تک راشن اور نقدی پہنچا کر ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا، حیدر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام الحمد اللہ سالانہ سینکڑوں لوگوں میں رمضان و عید پیکج کی تقسیم ہوتی ہے جو اپنے مسلمان بھائیوں کے علاوہ اقلیت کے کئی خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا جاتا ہے ، عرصہ دراز سے خدمت خلق اور دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوہ کرنے کی جدوجہد میں ہے تمام قوم سے اپیل ہے کہ فطرانہ صدقات خیرات جلد سے جلد ادا کریں تاکہ کئی خاندان اچھی افطاری کرسکیں ، کوئی بچوں کے کپڑے سلوا سلیں کوئی عید کی تیاری کرسکیں، ہر مومن مسلمان ایک دن کے بچے سے 100سال کے بوڑھے پر فطرانہ ہے 22کروڑ عوام ایمانداری سے فطرا نہ دیں تو 28ارب روپے بنتے ہیں کوئی بھی بھوکا یا غریب نہیں رہ سکتا ،اللہ تعالی ہمیں نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے ۔