ٹرین آپریشن بحال ہونے پر ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے بدھ کے روز ٹرین آپریشن بحال ہونے پر ملازمین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے، ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ریلوے کا عملہ آنے والے مسافروں کا خوش آمدید کہنے میں مگن رہا ریلوے کی سفید رنگ کی یونیفارم میں چہرے پر ماسک پہنے ریلوے کا عملہ دن تین بجے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی آمد کیلئے تیاریوں میں بھی مصروف رہے بدھ کو دو ٹرینیں روانہ ہوئیں جن میںپہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس 393مسافروں کو لیکر کراچی روانہ ہوئی پاکستان ایکسپریس میں بکنگ کرانے والوں میں 45فیصد مسافر راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوئے راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے دوسری ٹرین سبک رفتار220مسافروںکولے کر لاہور روانہ ہوئی سبک رفتارمیں 50فیصد مسافروں نے آن لائن بکنگ کرائی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے ماسک کا استعمال کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس کی وباء کا موثر مقابلہ کیا جا سکے ۔