وہاب ریاض کے ہاںدوسری بیٹی کی پیدائش
خراچی(پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اور میرے خاندان نے حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے۔قومی کرکٹر نے لکھا ہے دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر سکتا۔ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔