اسلام آباد ،ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ سیل کردیا گیا
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر )اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ سیل کردیا گیا۔اے سی مہرین بلوچ نے ایم سی آئی اور سی ڈے اے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے گرائونڈ سیل کیا۔ گرائونڈ میں 200 سے زائد بچے اور نوجوان کرکٹرز پریکٹس کرتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے 14 مئی کو ایک نوٹس میں لکھا تھا کہ کلب کا ایک حصہ ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا یہ جگہ 3 دن کے نوٹس پر خالی کردیا جائے تاہم حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد ایم سی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے کلب کو سیل کردیا۔