ایک تصویر ایک کہانی……

جوڑے پل کافیاض مسیح روزانہ کی بنیاد پر راج مستری کے ساتھ مزدوری کرتا ہے تین بچے ہیں والدین ساتھ ہیں اس نے بتایا کافی دنوں کے بعد کام پر آیا ہوں مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ گھر میں فاقے کی نوبت آ گئی تھی کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن بھی مزدور پیشہ لوگوں کیلئے ہی وبال جان بن کر آیا ہے حکومت پاکستان نے امداد کا اعلان کیا ہے لیکن آج تک کوئی نہیں آیا 800 سو روپے مزدوری ہے وہ بھی چار دن ملتی اور آٹھ دن ناغہ پڑ جاتا ہے۔ مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کرونا ہی ختم کر دے تاکہ مزدوری مسلسل ملتی رہے اور گھر کا خرچہ آسانی سے چلتا رہے اگر ایسا ہی رہا تو غریب آدمی خود کشیاں کرنے پر مجبور ہونگے حکومت کو بھی جن کے شناختی کارڈ جمع ہو گئے ہیں غریبوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ (فوٹو: اعجاز لاہوری)