بنکوں میں پیسہ جمع کرانا یا کیش کراناکرپشن نہیں :پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی ،بنکوں میں پیسہ جمع کرانا یا کیش کراناکرپشن نہیں ،پیٹرولیم قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باوجود ریلیف نہ ملنے سے 70 فیصد کسان برباد اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلے آ ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کی سخت شراط سے کاروباری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔