شاہین رضاکی پارٹی کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا :سینئر وزیر پنجاب
لاہور( نیوز رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورغمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔عبدالعلیم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شاہین رضاچیمہ کی پنجاب میں پارٹی کے لئے سیاسی خدمات کویاد رکھا جائے گا اور پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی اْن کی کمی محسوس کرے گا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم سب شاہین رضا چیمہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اْن کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔