حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہو چکی ہے:عمران گورایہ
لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات وحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا کہ حکومت کرونا سے بچاؤ کے بجائے لیگی رہنمائوں پر کیس بنانے میں مصروف ہے اور انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہو چکی ہے۔ حمزہ شہبازشریف کو بغیر کسی جرم کے ایک سال سے جیل میں رکھا ہے،نیب ابھی تک ان کیخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی ، نیب کو مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبے نظر نہیں آتے ، حکومت کے کروناوائرس سے بچاؤ پر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا دعوی کیا لیکن زمینی حقائق اس کے بر عکس ہیںعوام کو بے روز گار، بے یارومددگار بھوکے پیاسے مرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے دو سال سے تماشا لگایا ہوا ہے،جس سے ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔