فیصلے ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ہونے چاہئیں:مجید غوری
لاہور(نامہ نگار)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین و عوامی ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ فیصلے حکومت ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ہونے چاہئیں۔جب تک وفاق ایس او پیز طے نہیں کرتا یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا ،کیونکہ تما م صوبوں اور موٹر وے پولیس نے مختلف قسم کے ایس او پیز دیے ہیں جن پر عمل ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کو نالائق مشیروں کے ٹولے نے گھیر رکھا ہے ۔