بھارت اور بنگلا دیش خطرناک ترین سمندری طوفان کی زد میں، لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل
نئی دہلی(نیٹ نیوز)خطرناک ترین سمندری طوفان ’امفین‘ بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگلا دیش کے ساحل سے ٹکرا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 1999 کے بعد خلیج بنگال میں آنے والا خطرناک ترین سمندری طوفان بھارت اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ،تیز اور موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع جبکہ مٹی کے بڑے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ بھارت اور بنگلا دیش کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔