ڈاؤلینس کا SIUT کو کرونا کے خلاف جدوجہد کے لیے قیمتی آلات کا عطیہ
کراچی (پ ر) ڈاؤلینس نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانس پلانٹیشن (SIUT) کو اعلی ٰمعیار کے ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر آلات عطیہ کیے ہیں۔ڈاؤلینس کی جانب سے اِس جذبے کا اظہار کمپنی کے وسیع تر انسانی اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد COVID-19 کی وباء کے خلاف جدوجہد میں اسپتالوں کو بہتر آلات فراہم کرنا ہے۔گزشتہ ماہ، ڈاؤلینس کی جانب سے انڈس ہسپتال کو بھی فراخدلی کے ساتھ برقی آلات عطیہ کیے گئے تھے۔ڈاؤلینس، اب تک درجنوں کی تعداد میں، اسپتالوں کو، فریزرز، مائیکروویو اوونز، واٹر ڈسپنسرز اور الیکٹرک کیٹلز فراہم کر چکا ہے ۔جس کا مقصد اِن اداروں کو کروناکے خلاف اعانت فراہم کرنا ہے۔یہ تمام آلات اور ٹیکنالوجیز پاکستان کے ہیلتھ کیئر اداروں اور ورکرز کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے ۔