بڑے تھانوں کو نئی گاڑیاں دی جائیں : شعیب دستگیر
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پولیس کو ملنے والی نئی گاڑیوں کی تقسیم کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت نہ صرف درپیش چیلنجز اور ضروریات کو مدنظر رکھا جائے بلکہ نئی گاڑیوں کی فراہمی میں ہر ضلع کی آبادی، رقبے، سنگین جرائم کی شرح اور ون فائیوکی کالز کی تعداد کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔آپریشنل ڈیوٹیز کو مزید موثر بنانے اور رسپانس ٹائم بہتر سے بہتر بنا کر ہی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ شہریوں میں پولیس کے امیج کو بھی مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔