لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ورلڈ کپ 2019 میں اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر انوکھا احتجاج کرڈالا، منہ پر ٹیپ لگائی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے نہ کچھ بول کر بھی بہت کچھ بول دیا۔ آئی سی سی ورلڈ 2019 میں پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر انوکھے انداز میں احتجاج منہ پر ٹیپ لگاکر تصویر ٹوئٹر پر شیئرکردی۔
فاسٹ بولر جنید خان نے لکھا کہ ’’ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، سچ کڑوا ہوتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ جنید خان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مایوس کن کارگردگی دیکھانے پر ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ سے باہر کردیا ہے، انکی جگہ وہاب ریاض کو جگہ دی گئی ہے، جنید خان نے دورہ انگلینڈ میں 2 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 18 اوورز میں 142 رنز کے عوض صرف 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔