اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ۔جس میں 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ وفاقی کابینہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور کرے گی۔اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کے لیے سمری پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے لیے سروس رولز اوراسٹریکچر کی منظوری دے جائے گی-
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطوری دی جائے گی جبکہ پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
وفاقی کابینہ ای سی سی کے 15مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کے الیکٹریک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی حتمی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے-اجلاس مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔