معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کر حکمت عملی بنانا ہو گی، حمزہ شہباز
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کرحکمت عملی بنانا ہوگی،اگر مل کر ڈوبتی کشتی کو تقویت نہ بخشی تو ہم سب قصوروار ہونگے،معیشت سسکیاں لے لے کر مر رہی ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ معیشت سسکیاں لے لے کر مر رہی ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، کوئی معاشی سمت نہیں ہے،غیر یقینی کی صورتحال قوم کیلیے زہر قاتل ہے،لوگوں سے پوچھیں جن کی مائیں بیٹیاں دوائی کیلئے تڑپ رہی ہیں،حمزہ شہباز نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،رمضان کے مبارک مہینے میں دعا کریں ڈگمگاتی ہوئی معیشت سنبھل جائے،معیشت کو سہارا دینے کیلئے مل کرحکمت عملی بنانا ہوگی، ہم نے کہا تھا جمہوریت کی ٹوٹی پھوٹی گاڑی چلتی رہے، اگر مل کر ڈوبتی کشتی کو تقویت نہ بخشی تو ہم سب قصوروار ہونگے۔