شہر قائد میں بجلی نایاب، شہریوں کو بجلی کی بندش سے سحر و افطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے پیداوار شروع اضافی پیداوار سے شہر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔لانڈھی ،کورنگی، ملیر ، شاہ فیصل، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد، نیو کراچی، سر جانی ٹاوں سمیت کئی علاقوں میں سحر وافطار بجلی کے بغیر ہی کرنا پڑا.بجلی کی بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہونے سے عوام مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ترجمان کے الکٹرک کے مطابق بن قاسم اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے پیداوار شروع کر دی ہے،اضافی پیداوار سے شہر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ مستثنٰی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کرکے 1 گھنٹے کردیا گیا۔لائن لاسز والے علاقوں میں 3 سے 7.5 گھنٹے کی معمول کے مطابق شیڈولڈ لوڈشیڈ کیا جارہا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024