پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیٹوں کے فلیٹس کی خریداری کے ذرائع سے اظہار لاعلمی شرمناک ہے ۔تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تقنید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کا بیٹوں کے فلیٹس کی خریداری کے ذرائع سے لاعلمی کا اظہارشرمناک ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے احتساب عدالت میں نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ لندن کی جائیدادیں اسکے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کے لیے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے 2 سال ضائع کیے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسے بھی ضائع کیے اور منی لانڈرنگ کو جائز قرار دینے کا بھونڈا بہانہ تراشا۔عمران خان نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی شخص جیسا کہ اسحاق ڈار اپنے بچوں اور لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ بیرون ملک منتقل کردے اور بس یہ کہہ دے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے بچوں کے پاس رقم کہاں سے آئی۔انہوں نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کا احتساب عدالت میں بیان بہت شرمناک تھا۔
#/S
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024