کورم نہ ہونے پر پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی نہ ہو سکی

مئی 21, 2018 | 21:35

  کورم نہ ہونے پر پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی نہ ہو سکی ،سپیکرکو اجلاس ملتوی؂ کرنا پڑ گیا ۔ کورم کی نشاندہی ایم کیو ایم کی طرف سے پارٹی اراکین کو نیب نوٹسز کے اجراء کے معاملے پر کی گئی ہے۔ اجلاس کی کاروائی 55 منٹ تک رکی رہی۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا تو تین بجکر چالیس منٹ پر خواجہ سہیل منصور نے کورم کی نشاندہی کر دی ،سپیکر نے کورم نہ ہونے پر کاروائی معطل کر دی، 55 منٹ کے بعد چار بجکر پینتس منٹ پر سپیکر ایوان میں آئے اور اجلاس کی کاروائی منگل دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں