لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورسائنسز کے افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورسائنسز کے افتتاح کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔وزیراعلی پتھالوجی لیب ، ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم ، آئی سی یو اور دیگر شعبوں میں گئے اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کو سراہا۔وزیراعلی نے مریضوں کے علاج معالجے سمیت دیگر ریکارڈ آئی ٹی کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھنے پر متعلقہ حکام کی تعریف کی۔وزیراعلی نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ وزیراعلی کو اس موقع پر ادارے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔وزیراعلی نے ادارے میں علاج معالجے کی جدید سہولتیں مہیا کرنے پر ڈاکٹروں متعلقہ حکام ،نرسوں اورپیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی۔محمد شہبازشریف ادارے میں صفائی کے بہترین انتظام دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انتظامیہ کو شاباش دی۔وزیراعلی نے پرنسپل پروفیسرغیاث النبی،ایم ایس صلاح الدین ، سرجنز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسر آف نیورسرجری ڈاکٹرخالد محمود کیتعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کو بنانے کے لئے سب نے ٹیم ورک کے طورپر کام کیاہے۔