وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران 100 دن کا جو خواب دکھارہے ہیں اس کا ان کے پانچ سال سے موازنہ کرلیں۔لاہور کی جنرل ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں آتاہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کارکردگی میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران 100 دن کا جو خواب دکھارہے ہیں اس کا ان کے پانچ سال سے موازنہ کرلیں، 5 سال میں منفی 6 میگاواٹ دینے والے لوگوں کو 100 دن کا خواب دکھارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہناتھا کہ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ووٹ ملنے پر ہے، ہمارے پاس آئیں ہم سکھائیں گے ٹیچنگ اسپتال کیسے بناتے ہیں،کس طرح کام ہوتا ہے، یہ ہے وہ سبق جو ہم انہیں سکھائیں گے، باقی صوبوں کو دعوت دوں گا کہ آئیں اور اس شاندار ٹیم سے سیکھیں۔شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ہم نے پچھلے 6 سال میں 600 بیڈ کے 6 اسپتال بنے، چلڈرن اسپتال میں 600 بسروں کا اضافہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سو دن کا پروگرام دینے والے پہلے پانچ سال کی کارکردگی تو دکھائیں، بلند و بانگ دعوے کرنیوالوں نے کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے سو دن کا جو پروگرام دیا ہے ہم اس پر پہلے ہی عملدرآمد کر چکے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں صحت کے حوالے سے کیا ہوتا رہا ہے یو این ڈی پی کی رپورٹ نے بتا دیا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھ لیں اس میں بھی پنجاب سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، میں ان لوگوں کو دعوت دیتا ہوں آئیں مل کر کام کرتے ہیں یہ پنجاب سندھ کا بھی ہے اور خیبرپختون خوا کا بھی ہے۔
آ
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024