عمران خان کا سو روزہ پلان الیکشن شوشہ ہوسکتا حقیقت نہیں ،عمل درآمد ہوا توسیاست چھوڑدوںگا،خورشید شاہ
عمران خان کے سوروزہ اعلان پراپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سو دنوں میں عمران خان نے عمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا،یہ پروگرام ناقابل عمل ہے،دعووں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے،یہ عملی پلان نہیں صرف الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک ا نصاف اپنی جانب سے الیکشن جیت کربیٹھے ہیں،اس لیے سو روزہ پروگرام دےدیا،یہ جیتے تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہو گا ،ایک سو دن پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے۔خورشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس ایک صوبہ تھا،وہاں عمل کیوں نہیں کیاان کے پاس بہت بڑاچانس تھاوہ ان چیزوں کوکے پی میں ثابت کرتے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑنوکریوں کی بات کی،صوبے میں پانچ ہزار بھی نہیں دے سکے،کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں اسکولوں کی حالت دیکھ لیں،دعووں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اگر سو دنوں میں عمران خان نے عمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا،یہ پروگرام ناقابل عمل ہے،یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں۔الیکشن جیت کر سو دن کا پروگرام دیا جاتا ہے پہلے نہیں۔پیپلزپارٹی کے سواکسی جماعت نے عملی طورپرجنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی،عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جولالی پاپ دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں۔