امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ سے 10 افراد کو موت کی نیند سلا دینے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے دیگر طلبہ کو اس لیے چھوڑ دیا ،تا کہ وہ دوسروں کو واقعے کی کہانی سنا دیں۔ٹیکساس کے ایک اسکول میں دس افراد کے قتل کے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے 17 سالہ دمتریوس پگورٹزس کا کہنا تھا کہ اس نے چند طلبہ کو اس لیے زندہ چھوڑا تا کہ وہ دوسروں کو واقعے کی کہانی سنائیں۔دوسری جانب زخمی طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزم کلاس میں داخل ہوتے ہی ایک طالب علم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں قتل کرنا چاہتا ہوں اور پھر بھاگنے والوں پر گولی چلا دی۔حکام کے مطابق گرفتاری دینے سے پہلے پگورٹزس 15منٹ تک پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی کرتا رہا۔ ملزم کو قتل اور پولیس پر حملے کے الزام میں سزائے موت ہو سکتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024