واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانٹا فے کے ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سبیکا شیخ امریکی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اس امریکی سکول میں زیر تعلیم تھیں۔اپنے تعزیتی پیغام مائیک پومپئیو نے کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی موت پر امریکا اور پاکستان میں دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقع میں 10 افراد مارے گئے تھے اور اتنے ہی زخمی ہو گئے تھے۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریاست ٹیکساس کے شہر سانٹا فے کے ہائی اسکول پر جمعہ کے روز کئے گئے مسلح حملے میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت زیر تعلیم پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی ہلاکت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔پومپیو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "میں، سانٹا فے ہائی ا سکول پر حملے کے المیے میں ہلاک ہونے والی سبیکا شیخ کے کنبے اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں"۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024