احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔احتساب عدالت نے تینوں ملزمان سے 127 سوالات پر مشتمل سوالنامے کا جواب طلب کیا تھا، آج سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے پہلے سوال میں اپنے عوامی عہدوں کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں۔نواز شریف نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 'میری عمر 68 سال ہے.میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان رہ چکا ہوں۔یہ اعتراض پہلے بھی ریکارڈ کرای،آئین کا آرٹیکل 10 اے مجھے یہ حق دیتا ہے.ے آئی ٹی ممبران قابلیت جبکہ انکی سیاسی جماعتوں سے وابستگی ظاہر ہے.جے آئی ٹی ممبر ایس ای سی پی سے وابستہ مسٹر بلال رسول سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے حقیقی بھانجے ہیں.میاں اظہر کے بیٹے حماد اظہر کی پی ٹی آئی چیرمین کے ساتھ 24-9-2017 کو تصاویر لی گئیں.عمران خان کیساتھ یہ تصاویر انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں لی گئیں.بلال رسول خود پی ایم ایل این حکومت کیخلاف تنقیدی بیانات بھی دے چکے ہیں.جے آئی ٹی ممبر عامر عزیز بھی جانبدار ہیں .بلال رسول کی اہلیہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن ہیں .عامر عزیز سرکاری ملازم ہوتے ہوئے بھی ان کی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے.عامرعزیزمشرف دورمیں میرےاورفیملی کیخلاف نیب ریفرنس نمبر5کی تحقیقات میں شامل رہے.واجد ضیاءنےاپنےکزن کےذریعےجےآئی ٹی تحقیقات کرائیں.تحقیقات میں واجد ضیاءکی جانبداری عیاں ہے.آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان اور کامران کا تعلق ایم آئی سے تھا.ان دونوں افراد کی جے آئی ٹی میں تعیناتی مناسب نہیں تھی.ستر سالہ سول ملٹری جھگڑے کا بھی جے آئی ٹی پر اثر پڑا .عرفان منگی کی تعیناتی کا کیس سپریم کورٹ میں ابھی تک زیر التوا ہے.عرفان منگی کو بھی جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا.مذکورہ کیس کی 18 مئی کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر وکیل صفائی خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پر اعتراض کردیا تھا، جس پر عدالت نے آخری چانس دیتے ہوئے کہا تھا کہ 21 مئی کو ملزمان کے بیانات قلمبند ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024