رمضان کے بابر کت مہینہ میں مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے: احسان الدین قریشی
ملتان( سپیشل رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی اور ڈپٹی میئر منور قریشی نے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں غریب اور مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے حکومت نے ایسے افراد کو تلاش کرکے حقوق ان تک پہنچانے کی پانچ سال ہر ممکن کوشش کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مستحق افراد میں مہینے بھر کا راشن تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے کیا۔ مزید کہاکہ عوامی خدمت ہی حکومت کامشن ہے 31مئی تک ہماری حکومت ہے اس وقت تک یہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا مستحق اور مڈل کلاس افراد کیلئے ہر سال ہم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں سستے اور معیاری رمضان بازار لگا کر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی۔