ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا سبزی فروٹ منڈی کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
وہاڑی ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا سبزیوںاور پھلوں کی نیلا می کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی موجودگی میں سبزیوں اور پھلوں کی بو لی کرائی ۔ اس مو قع پرا ن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل بخاری ، تحصیلدار وہاڑی اجمل سیف چھٹہ اور دیگر ضلعی افسران بھی مو جو د تھے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا کسی کو نا جائزمنا فع خوری نہیں کر نے دینی۔ جو دکا ندار مقر ر کر دہ نر خوں سے زیا دہ وصول کر ے گا اس کو بھاری جر ما نہ کیا جائے گا پورے ضلع میں پرائس کنٹرل مجسٹریٹ باقاعد گی سے چیکنگ کر رہے ہیں اور ناجائز منا فع خوروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں ۔